ایک نیوز: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اڑان بھر لی، 2 روپے 23 پیسے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 283 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 31 پیسے اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 77 پیسے پر بند ہوا تھا۔