ایک نیوز: افغانستان کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بھی آرام دیے جانےکا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بابراعظم اور محمد رضوان کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی کو بھی آرام دینےکی تجویزسامنے آئی ہے، فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کیساتھ ساتھ حارث رؤف کو آرام دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے باقاعدہ اعلان سے قبل کھلاڑیوں کو آرام دینے سےمتعلق حتمی مشاورت ہوگی ۔
شاہین آفریدی کےآرام کی صورت میں ٹیم کی قیادت شاداب خان کو ملنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں عماد وسیم کی واپسی کا امکان بھی ہے۔ محمد نواز کی جگہ عماد وسیم کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔ عماد وسیم کیساتھ ہی احسان اللہ، فہیم اشرف، شان مسعود اور صائم ایوب کو بھی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات بھی روشن ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں تھیں کہ بابر اور رضوان کی آرام دیا جائے گا ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے سپرد ہوگی۔