ایک نیوز: ہالی ووڈ کا سب سے معتبر سمجھا جانے والا فلمی میلہ لاس اینجلس میں سجا ہے۔ تقریب میں شریک نوبل انعام یافتہ ملالہ کہ تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 95ویں اکیڈمی ایوارڈ کی میزبانی اس بار بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضااحمد کر رہے ہیں ۔ انہیں لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری میں آسکرجیتنے والاپہلا مسلمان اداکار ہونے کا اعزازحاصل کر رہے ہیں۔
ایوارڈزجیتنے والوں کے نام آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن خاص بات یہ ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی وائرل تصاویراس تقریب میں چھائی ہوئی ہیں۔ ملالہ نے آسکرکیلئے سلور گاؤن کا انتخاب کیا ہے۔ملالہ کی یہ اسٹائلنگ کری ایٹوکنسلٹنٹ، فیشن اسٹائلسٹ اوربرٹش ووگ کی اسٹائل ڈائریکٹرڈینا نیوسٹیڈٹرجیاننی نے کی ہے جنہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں ملالہ لکی دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے انہیں سب سے خوبصورت، حیرت انگیز، جادوئی اورمتاثرکن قراردیا۔
View this post on Instagram
ملالہ کی اسٹائلنگ میں خاص بات رالف لورین کی ڈیزائن کردہ لیٹونجویلزبالیاں ہیں جوکہ 1930 کی دہائی میں افغان وزیرتعلیم ملکہ سوریا ترزی نے پہنی تھیں۔ انہوں نے افغان خواتین کو تعلیم دینے اور آزاد کرانے کے لیے فعال کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ ملالہ نے 19 ویں صدی کی پاکستان اور بھارت میں تیار کردہ زمرد اور ہیرے کی قدیم انگوٹھی پہنی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پروڈیوسرہیں جسے حتمی نامزدگیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ملالہ ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ (Stranger at the Gate) کی شریک پروڈیوسربھی ہیں۔
اس سے قبل بالی ووڈ ادکارہ پریتی زنٹا نےلاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈزسے قبل ساؤتھ ایشین ایکسی لینس پارٹی سے ملالہ سمیت دیگرمعروف شخصیات کے ساتھ تصاویرشیئرکی تھیں۔ تقریب سے قبل جنوبی ایشیائی فنکاروں کے اعزازمیں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں ملالہ کےعلاوہ یوسفزئی،پریانکا چوپڑا،شرمین عبید چنائے،جوائے لینڈ کی اداکارہ علینا خان ، ہدایتکار صائم صادق سمیت دیگرشریک تھے۔
View this post on Instagram