ایک نیوز: بھارتی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کے مطابق ایک مسافر کی طبیعت ناسازی پر بھارتی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔
سی اے اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کر گیا تھا، بھارتی ائیرلائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا لیکن 60 سال کا مسافر عبداللّہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔
ذرائع سی اے اے کاکہنا ہے کہ مسافر نائیجیریا کا شہری ہے، بھارتی ائیرلائن کی پرواز نئی دلی سے دوحہ جا رہی تھی۔
سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفکٹ جاری کر دیا، بھارتی طیارہ واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔