ایک نیوز : ماہرین کاکہنا ہے کہ دانتوں کی صفائی کے لیے ٹوتھ برش کا استعمال تو سب ہی کرتے ہیں۔
مگر کیا کبھی آپ نے سوچا کہ ایک ٹوتھ برش کو کتنے عرصے تک استعمال کرنے کے بعد بدل دینا چاہیے؟
ویسے تو آپ ایک ٹوتھ برش کو لمبے عرصے تک بھی استعمال کر سکتے ہیں مگر اس سے دانتوں یا مسوڑوں کے مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔
امریکن ڈینٹل ایسوسی ایشن (اے ڈی اے) کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی فرسودگی اور مسوڑوں کے امراض کا امکان بڑھتا ہے، مگر ان کی روک تھام آسانی سے ممکن ہے۔
اے ڈی اے کی سفارشات میں بتایا گیا ہے کہ ٹوتھ برش کو ہر 3 سے 4 ماہ بعد بدل دینا چاہیے۔اگر اس کے بال یا ریشے خراب ہو رہے ہیں تو اس سے پہلے بھی ٹوتھ برش کو بدلنا بہتر ہوتا ہے۔
درحقیقت آپ بال دیکھ کر بھی جان سکتے ہیں کہ کسی ٹوتھ برش کی شیلف لائف پوری ہوگئی ہے یا نہیں۔ٹوتھ برش کے بالوں کے سرے اگر خراب ہو رہے ہوں تو یہ اس بات کی نشانی ہوتا ہے کہ اب اسے بدل دینا چاہیے۔
ماہرین نے بتایا کہ اگر ٹوتھ برش کو لمبے عرصے تک استعمال کیا جائے تو مسوڑوں کے امراض، دانتوں کے مسائل اور دیگر انفیکشنز کا خطرہ بڑھتا ہے۔