ایک نیوز: برطانیہ اور آئرلینڈ کے پودے موسمیاتی تبدیلی کا شکارہونے لگے۔مسلسل بڑھتا درجہ حرارت سرد ماحول میں پنپنے والے پودوں کی اقسام کی افزائش کو متاثر کرکے ان کی بقا کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے سبب برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فی صد مقامی پودے تنزلی کا شکار ہیں اور انہیں کئی خطرات لاحق ہیں۔
بوٹانیکل سوسائٹی آف بریٹن اینڈ آئرلینڈ(بی ایس بی آئی) نے ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق ’پلانٹ اٹلس 2020‘ میں ملک میں پودوں کی زندگی پر کی جانے والی 20 سالہ تحقیق کو منکشف کیا گیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ تیزی سے پھیلنے والے غیر مقام پودوں اور انتہائی نوعیت کی زرعی سرگرمیوں نے بھی مقامی پودوں کے وجود کو خطرے میں ڈالا ہے۔
بوٹانیکل سوسائٹی آف بریٹن اینڈ آئرلینڈکے ماہرین کاکہناتھاکہ ان پودوں کے وجود کو لاحق خطرے کو ختم کرنے کیلئے ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں۔ لیکن سب سے ضروری چیز ان پودوں کو میسر تحفظ میں اضافہ دستیاب مسکنوں کو بڑھانا اور ان کی ضروریات کو قدرتی ماحول کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دینا ہوگا۔
اس بات کی یقین دہانی کرانی ہوگی کہ زمین، پانی اور مٹی زیادہ پائیدار ہو تاکہ ان عوامل پر منحصر پودے اور ان کی اقسام باآسانی پنپ سکیں۔
مصنفین کاکہناتھاکہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں 3 ہزار 445 اقسام کے پودوں، فرن(سرخس) اور الگئی کا سروے کیا۔ اس سروے میں 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد ایام کے عرصے میں تقریباً 9 ہزار بوٹنسٹ کی جانب سے اکٹھا کیے گئے۔ 3 کروڑ پودوں کے ریکارڈ کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ آئرش سمندر میں ماہرین نے دیکھا کہ آئرلینڈ کے 56 فی صد مقامی پودے اقسام اور بہتات یا دونوں اعتبار سے تنزلی کا شکار ہیں۔