ایک نیوز:خیبر پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس سے تشویش کی لہردوڑ گئی۔
قومی ادارہ برائے صحت نے ڈی آئی خان کےسیوریج نمونےمیں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق کی ہے۔ پروا سے 21 فروری کو لیے گئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
حکام کے مطابق اس سال پاکستان کےتین علاقوں کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہےکہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس ملا، گھوٹکی کےعلاقے باگو واہ سے سیوریج نمونے 14 فروری کو لیےگئے تھے۔
پولیو کے خاتمےکے لیےکام کرنے والےگلوبل کمیشن فار سرٹیفکیشن نے اظہار تشویش کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی سرویلینس بہتر بنانےکی ضرورت پر زور دیا ہے۔