طلبا نے 58 فٹ بڑا کاغذ سے بنا برف کا گالابناڈالا

Mar 13, 2023 | 00:17 AM

ایک نیوز: امریکا میں ایک استاد اپنے 14 طلبا کے ساتھ مل کر 58 فٹ بڑا کاغذ کا برف کا گالا بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ وورتھ میں قائم ڈیونبر ہائی اسکول میں وِل ویسٹ نے اپنے طلبا کے ساتھ کاغذ کی بڑی چادر کو طے کر کے اور کاٹ کر 58 فٹ قطر کا برف کا گالا بنایا۔

اسکول کے مطابق برف کے اس گالے کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی باقاعدہ تصدیق کے لیے جمع کرایا جا چکا ہے۔

فی الحال یہ ریکارڈ ناردرن اِلینوائے یونیورسٹی کے فوٹوگرافی کے طلبا کے پاس ہے۔ انہوں نے 44 فٹ اور 6 انچز قطر کا یہ گالا مارچ 2022 میں بنایا تھا۔

مزیدخبریں