ایلون مسک کا ملازمین سے گھروں کا کرایہ لینے کا منصوبہ

Mar 13, 2023 | 00:15 AM

 ایک نیوز :اب ان کا ایک اور دلچسپ منصوبہ سامنے آیا ہے جس کے تحت وہ ایک قصبہ تعمیر کرانے کے بعد وہاں گھروں کو اپنے ملازمین کو کرائے پر دیں گے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن سے 35 میل دور ایک قصبہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 قصبے میں ایلون مسک کی کمپنیوں ٹیسلا، بورنگ اور اسپیس ایکس کے ملازمین رہائش اختیار کر سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت بورنگ اور اسپیس ایکس کے مراکز کے قریب 110 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ 2 یا 3 کمروں کے گھر میں رہائش اختیار کرنے والے ملازمین سے ماہانہ 800 ڈالرز کرایہ لیا جائے گا جو اردگرد کے علاقوں سے کافی کم ہوگا۔

مگر اس طرح ایلون مسک ایک ہاتھ سے ملازمین کو تنخواہ دینے کے بعد اس کا کچھ حصہ گھر کے کرائے کی شکل میں واپس لے لیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگر کسی ملازم کو کمپنی سے نکالا جائے گا تو اسے 30 دن کے اندر گھر کو چھوڑنا پڑے گا۔اس قصبے کو Snailbrook کا نام دیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس میں ایک اسکول بھی تعمیر کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر قصبے کے لیے ایلون مسک کی جانب سے مخصوص قوانین کا اطلاق کیا جائے گا اور وہاں میئر کا انتخاب بھی کیے جانے کا امکان ہے۔
 

مزیدخبریں