شدید گرمی میں چار گھنٹے کی فورس لوڈ شیڈنگ ناقابل قبول ہے، اسد قیصر 

Jun 13, 2024 | 23:32 PM

ایک نیوز:سابق سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنےکہاہےکہ شدید گرمی میں چار گھنٹے کی فورس لوڈ شیڈنگ ناقابل قبول ہے۔
تفصیلات کےمطابق سابق سپیکرورہنماپی ٹی آئی اسدقیصرکااپنےویڈیوبیان میں کہناتھاکہ کل سے خیبر پختونخوا اور ہمارے علاقے میں فورس لوڈ شیڈنگ شروع ہو گئی ہے،شدید گرمی میں چار گھنٹے کی فورس لوڈ شیڈنگ ناقابل قبول ہے،فورس لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں،سیکرٹری پاور اور چیف پیسکو سے کہا ہے کہ فورس لوڈ شیڈنگ قابل قبول نہیں۔

 اسد قیصر کامزیدکہناتھاکہ عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے،فورس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوراً بند کیا جائے،اگر سلسلہ بند نہ ہوا تو عوام میں جائیں گے،اسمبلی کے فلور پر بھی اس پر بات کریں گے، بجٹ میں مزید ٹیکسز سے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے، کسانوں کا گلا گھونٹا گیا،سابق فاٹا پر 6 فیصد ٹیکس ناقابل قبول ہے،بجلی لوڈ شیڈنگ ختم کرو، ورنہ ذمہ داروں کو پارلیمنٹ اور عوام کے سامنے لائیں گے۔

مزیدخبریں