ایک نیوز:تحریک انصاف کوبڑادھچکا،اسلام آبادمیں ڈی سیل ہونےوالےدفترکی بجلی کاٹ دی گئی۔
شعیب شاہین نےشدیدردعمل دیتےہوئےکہاکہ واپڈا حکام نےدفتر ڈی سیل ہونے سے قبل ہی بجلی منقطع کی ،معاملہ پی ٹی آئی اور سی ڈی اے کا تھا ،واپڈا کیوں بجلی منقطع کر کے چلا گیا؟
شعیب شاہین کاکہناتھاکہ اس ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے دفتر کا یہ حال ہے دفتر کے تمام بلز کی ادائیگی کی جا چکی ہے، کوئی بقایا جات نہیں واپڈا کو کس نے حکم دیا کہ بغیر وجہ کے بجلی کاٹ دیں۔