وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

Jun 13, 2024 | 22:54 PM

ایک نیوز:وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پرتقرروتبادلےکردئیےگئے، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ائیر وائس مارشل ناصر جمال خٹک کوایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ دفاع مقررکردیاگیا ناصر جمال خٹک کا تقرر سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر 2 سال کیلئے ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ دفاع ائیر وائس مارشل شاہد منصور جہانگیری سبکدوش ہوگئے،ڈائریکٹر جنرل (لیگل) ایوانِ صدر ڈاکٹر ذوالفقار حسین کو تبدیل کردیاگیاڈاکٹر ذوالفقار حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

  نوٹیفکیشن کےمطابق عزت جہاں کوایڈیشنل سیکریٹری ایوانِ صدر مقررکردیاگیا گریڈ 21 کی ریٹائرڈ افسر عزت جہاں کا تقرر کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

مزیدخبریں