پنجاب کابجٹ،حکومت کاسویونٹس والوں کومفت سولرفراہم کرنےکااعلان

Jun 13, 2024 | 22:27 PM

ایک نیوز:حکومت پنجاب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ماہانہ بجلی کے سو یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی۔ پنجاب کے بجٹ میں 9ارب 50کروڑ روپے سے چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام شروع کر نے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق بجٹ میں جہاں سولر سسٹم کو فروغ دینےکا اعلان کیا گیا وہاں معیشت کی بحالی کے لئے مختلف قر ض سکیموں کے اجرا کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
بجٹ میں دو ارب روپے سے لایئو سٹاک کارڈ کا اجراء جس کے تحت پنجاب کے دیہی علاقوں میں کسانوں کو ڈیری فارمنگ کے لئے آسان شرائط پر قرضہ دیا جائے گا۔کسان کارڈ کے لئے 75ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

بجٹ میں ہائر ایجوکیشن کے لئے بڑے اقدامات کااعلان کیا گیا۔ان میں وظائف ،سکالر شپ ،لیپ ٹاپ کی فراہمی شامل ہے ۔ان اقدامات کے لئے بجٹ میں 17ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔لیپ ٹاپ سکیم کے لئے چھ ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
پنجاب کے بجٹ میں سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر سسٹم کی فراہمی سے جہاں بجلی کی بچت ہوگی وہاں عوام پر بھی اخراجات کا بوجھ کم ہو گا۔اسی طرح مختلف قرضوں کی فراہمی سے ملکی معیشت بہتر ہونے میں مدد ملے گی ۔

مزیدخبریں