عدت نکاح کیس،عدالت نےسماعت ملتوی کردی

Jun 13, 2024 | 22:08 PM

ایک نیوز:عدت نکاح کیس میں عدالت نےسماعت ملتوی کردی۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلوں کےمعاملےپرایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکانےسماعت کی۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل سلمان اکرم راجہ ،سردارمصروف عدالت میں پیش ہوئے
 بشریٰ بی بی کی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
بشریٰ بی بی کےوکیل عثمان گل نےموقف اختیارکیاکہ شکایت کنندہ کی طرف سے ابھی تک عدالت کوئی نہیں آیا۔
جج نےکہاکہ میں کل جیل وزٹ پر ہوں کل نہیں لیکن میں عید سے پہلے اس کیس کو سن لوں گا۔
پی ٹی آئی وکلاء کی سماعت کل کے لئے رکھنے کی استدعا
 جج افضل مجوکانےکہاکہ میرے پاس ابھی تک ہائی کورٹ کا آرڈر نہیں آیا اس کیس میں احتیاط سے کام لینا ہے۔پہلے عدالت پر دوسری جانب سے دو مرتبہ اعتراض اٹھایا جا چکا۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں