حکومت نےحالیہ بجٹ میں غریب ومتوسط طبقےپرکم سےکم ٹیکس عائدکیا،وزیراعظم

حکومت نےحالیہ بجٹ میں غریب ومتوسط طبقےپرکم سےکم ٹیکس عائدکیا،وزیراعظم
کیپشن: The government imposed minimum tax on the poor and middle class in the recent budget, Prime Minister

ایک نیوز:وزیراعظم محمدشہبازشریف نےکہاہےکہ حکومت نےحالیہ بجٹ میں غریب ومتوسط طبقےپرکم سےکم ٹیکس عائدکیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم محمدشہبازشریف کی زیرصدارت ٹیکس اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر اعلیٰ سطحی کاجائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے۔ حکومت ایف بی آر کی ہیومن ریسورس کی ترقی اور ڈیجیٹائز یشن کے لئے تمام وسائل مہیا کرے گی ،ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندگان اور انکی معاونت کرنے والے عناصر کا سد باب کر کے چھوڑیں گے ، بجٹ کی تیاری کے دوران میں نے واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا ۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا ،ہماری اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کو کم جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہے، ٹیکس نظام کی مکمل ڈیجیٹائیزیشن اور افرادی قوت کی استعداد میں ترجیحی بنیادوں پر اضافہ کر رہے ہیں۔ٹیکس دینے کے اہل افراد کو جلد سے جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی فرم میک کینزی اور کار انداز نے وزیراعظم کو ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور محصولات میں اضافے کے حوالے سے گزشتہ چار ہفتوں میں کی گئی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کو محصولات بڑھانے کے حوالے سے قلیل مدتی اور وسط مدتی پلان پیش کیا گیا ۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں موجودہ پالیسیوں کے مکمل نفاذ سے ہی ملکی آمدن میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کا اضافہ ممکن ہےاور ملکی معیشت کی ویلیو چین کی ڈیجیٹائز یشن اور آٹومیشن سے محصولات بڑھیں گی اور معیشت کی ڈاکیومینٹیشن ہو سکے گی۔