قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کامعاملہ،پی ٹی آئی وفدکی قائدایوان سےملاقات نہ ہوسکی

Jun 13, 2024 | 20:49 PM

ایک نیوز:سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اورچیئرمینوں کےانتخابات کےمعاملےپرتحریک انصاف کےوفدکی قائدایوان سےآج طےشدہ ملاقات نہ ہوسکی۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےپارلیمانی لیڈر علی ظفر نےقائدایوان اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔اپوزیشن اور حکومت میں سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کے بارے میں مشاورت جاری ہے۔ تحریک انصاف اور قائد ایوان میں کمیٹیوں کے معاملے پر شدید اختلافات موجودہیں۔

 قائد ایوان نے تحریک انصاف کو مرضی کی کمیٹیاں دینے کے حوالے سے معذرت کرلی،پی ٹی آئی کو قانون و انصاف، خارجہ، خزانہ ،اور ہیومن رائٹس میں سے کوئی کمیٹی تاحال نہ مل سکی ،صرف داخلہ کی سینیٹ قائمہ کمیٹی تحریک انصاف کو دی گئی۔ مرضی کی کمیٹیوں میں اتفاق رائے نہ ہونے پر حکومت اور اپوزیشن میں مذاکراتی عمل فی الحال رک گیا ۔حکومتی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کی متعدد قائمہ کمیٹیوں کے فیصلے کرلئے گئے ۔
پارلیمانی لیڈرعلی ظفرکاگفتگوکےدوران کہناتھاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے کمیٹیاں خود سے تقسیم کرلی ہیں ، تحریک انصاف کواحتساب والی کمیٹیاں نہیں دی گئیں، افسوس ہوا۔

مزیدخبریں