ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بنگلہ دیش نےنیدرلینڈکو25رنزسےہرادیا

Jun 13, 2024 | 23:50 PM

ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش  نیدرلینڈکو25رنزسےشکست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ امریکا اورویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں،ایونٹ کے27ویں میچ میں نیدرلینڈنےبنگلہ دیش کےخلاف ٹاس جیت کرپہلےباؤلنگ کافیصلہ کیاہے۔
بنگلہ دیش نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 20اوورزمیں5وکٹوں کےنقصان پر 160 رنز کاہدف دیاجس کے تعاقب میں نیدرلینڈ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنا ئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینگل بریخٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکرمجیت سنگھ 26، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 25، مائیکل لیوِٹ 18، میکس او ڈوڈ 12، لوگن وین بِیک 2، ٹِم پرنگل 1 اور باس ڈی لیڈ 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آریان دت 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3،تسکین احمد نے 2، مستفیظ الرحمان، تنظیم حسن ثاقب اور محمد اللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 64 رنز نا قابلِ شکست بنا کر نمایاں رہے۔ تنزید حسن 35 اور محمود اللہ 25 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ توحید ہریدوئے 9، لٹن داس اور کپتان نجم الحسن شانتو 1، 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ذاکر علی 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے پال میکرین اور آریان دت نے 2، 2 جبکہ ٹِم پرنگل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں