ملکی زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ،اسٹیٹ بینک نےرپورٹ جاری کردی

Jun 13, 2024 | 20:14 PM

ایک نیوز:اسٹیٹ بینک کےاعدادوشمارکےمطابق ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ ہواہے۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
 اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 62 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،7 جون تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 10 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کےمطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 17 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 38 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

مزیدخبریں