روپےکےمقابلےمیں ڈالرگراوٹ کاشکار

روپےکےمقابلےمیں ڈالرگراوٹ کاشکار
کیپشن: Dollar depreciated against the rupee

ایک نیوز:روپےکےمقابلےمیں ڈالرگراوٹ کاشکارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق بجٹ کےاثرات آنےلگےوفاقی بجٹ کےاگلےدن ڈالرکی قیمت میں کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر51 پیسے سستا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.61 روپے سے کم ہوکر 278.10 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پر بجٹ کے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اثرات رہے ،ہنڈرڈانڈیکس نے نئی  بلند ترین سطح 76 ہزار 338 پوائنٹس قائم کر لی ،اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،ہنڈرڈانڈیکس 3410 پوائنٹس کے اضافے سے 76 ہزار 208 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 425 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،294 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 87 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
  مارکیٹ میں 62 کروڑ 85 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 30 ارب 33 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 76,338 جبکہ کم ترین سطح 73,329 پوائنٹس رہی۔