صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے، ملک محمد احمد خان

 صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے، ملک محمد احمد خان
کیپشن: The provincial budget is the spokesman of public aspirations, Malik Muhammad Ahmad Khan

ایک نیوز:سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخان نےکہاہےکہ صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔
تفصیلات کےمطابق سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ مر یم نوا زاور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔
سپیکرملک محمداحمدخان کاکہناتھاکہ میاں محمد نواز شریف کی رہنمائی، وزیراعظم شہباز شریف کی سرپرستی اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا۔ صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ بجٹ میں غربت کے خاتمے سمیت تمام عوامی مسائل کے حل موجود ہیں۔ حکومت نے پنجاب بجٹ میں تعلیم،صحت اور سماجی تحفظ کو اولین ترجیح دی۔

ملک احمدخان کامزیدکہناتھاکہ بجٹ سے تمام شعبہ ہائے زندگی سمیت محروم معیشت طبقات کو ریلیف حاصل ہو گا۔ بجٹ میں پیداوری شعبہ جات میں صنعت اور زراعت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ حکومت نے کسان دوست بجٹ میں زرعی شعبہ کو مثالی مراعات دینے اور پیداوری صلاحیت بڑھانے کے لیے بہترین ریلیف دیا۔   حکومت کی طرف سے عوام کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی پیکج پر اپوزیشن کی تنقید بے سود ہے۔
رہنمان لیگ کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن جب سے اقتدار میں آئی ہے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات اٹھارہی ہے۔ پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے، ملک معاشی بحران کی کیفیت سے دن بدن باہر آ رہا ہے۔ انشاء اللہ ملک کے حالات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔