ایک نیوز:خانیوال کےڈسٹرکٹ ہسپتال میں تین بچوں کی موت کےمعاملے پرسٹاف نرس کوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق خانیوال کےڈسٹرکٹ ہسپتال میں تین بچوں کی موت کاسانحہ ہونےپرپولیس نے سٹاف نرس اقصیٰ آفاق کو حراست میں لے لیا ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نرسزنے سٹاف نرس کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔
احتجاجی نرسزکاکہناہےکہ پولیس نرس کے ساتھ ڈیوٹی ڈاکٹرز کو بھی گرفتار کرے۔
احتجاجی نرس نےالزام لگایاکہ بچوں کی موت کا ملبہ نرس پر ڈال کر ڈیوٹی ڈاکٹرز کو بچایا جارہا ہے۔ بچوں کی طبیعت بگڑنےپر نرس بھاگتی رہی لیکن ڈیوٹی ڈاکٹر کے نہ ہونے پر یہ سانحہ ہوا۔ڈیوٹی نرس کو ہوسٹل سے غیر قانونی حراست میں لیا گیا۔