ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےدرمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت

ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےدرمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت
کیپشن: Important progress in the negotiations between the PML-N and the People's Party

ایک نیوز:ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےدرمیان مذاکرات کےدوسرےدورمیں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ میں مشاورت اور اعتمادمیں نہ لینےپرحکمران جماعت سے ناراض ہوگئی ہے،جس پرچیئرمین پیپلزپارٹی نےبجٹ اجلاس میں پہلےتوشرکت کابائیکاٹ کرنےکافیصلہ کیاتھامگربعدنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈاراورسینئررہنماطارق فضل چو دھری سےمذاکرات پربجٹ اجلاس میں علامتی شرکت کی تھی۔
ذرائع کےمطابق ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےدرمیان مذاکرات کادو سرادورمکمل ہوگیا،دوسرے دور میں کچھ اہم نکات پر پیشرفت ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے پی پی کے کچھ مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
ذرائع کےمطابق باقی مطالبات پر پارٹی قیادت کے مشاورت کے بعد بات کرنے کی یقین دہانی۔حکومتی وفد وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دے گاجبکہ پیپلزپارٹی کا وفدچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیشرفت سے متعلق آگاہ کرے گا۔پارٹی قیادت سے مشاور ت کے بعد اگلے دور کے لئے وقت طے ہوگا ۔تیسرے دور پر وقت جلد طے کیا جائے گا۔