ایک نیوز:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ پنجاب کا 5647ارب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کر تےکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی 77 اسکیموں کے لئے رقم مختص کی گئی ہے ۔ کینسر ہسپتال کی ایک سال میں اوپی ڈی شروع کر دی جائے گی ۔سوشل سیکٹر کے لیے دوارب مختص کئے گئے ہیں ۔ صحافیوں کے لئے ایک ارب کا ہیلتھ پروگرام شروع کیا ہے ۔آج سرکاری اجرت کو 37 ہزار کر دیا گیا ہے ۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ کسانوں کے لئے پروگرام شروع کیا گیا ۔ ہتک عزت بل میں جو اصل صحافی اس سے خطرہ نہیں ہوگا ۔جو ڈالر کماتے ہیں ہتک کرتے ان کو اس سے ایشو ہوگا ۔مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے اتھارٹی قائم کی جائے گی ۔احتجاج صحافی برادری کا آئینی حق ہے ۔اب کیس عدالت میں ہے ہمیں اس پر عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ۔