پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری   

Jun 13, 2024 | 14:15 PM

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا9واں اجلاس  میں 5446ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے  دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوگا۔ ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کااضافہ ہوا۔ 842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات، 630ارب کے سرپلس بجٹ کی منظوری  دی گئی ۔ 

 سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے ۔ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکیج کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔صوبائی کابینہ نے 842ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ۔سابقہ ریونیو ہدف 625ارب روپے جبکہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔  960 ارب ریونیو صوبہ اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گا ۔کم ازکم اجرت 32ہزار سے بڑھا کر 37ہزار روپے کر نے کی منظوری  دی گئی ہے۔ تنخواہوں میں 20سے25فیصد او رپنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری  دی گئی ہے۔

مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈ میں پہلی مرتبہ ایک ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ  ہوا ہے۔ گندم کےقرض 375ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ۔  سود کی مد میں 54ارب سے زائد بچت ہوگی ۔ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 6ارب روپے او رپی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 5ارب روپے کی منظوری  دی گئی۔  سوشل پروٹیکشن کیلئے 130 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ 

  110ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ،پنجاب نے ایف بی آر ٹارگٹ سے 36 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔2023،24بجٹ کی سپلیمنٹری گرانٹ کیلئے 268 ارب روپے منظور ،مالی سال 2023،24کے سپلیمنٹری بجٹ سٹیٹمنٹ کی منظوری زرعی آلات کیلئے 26 ارب کی منظوری  دی گئی ہے۔  

کسان کارڈ 10 ارب، سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام 30 ارب، سی ایم ڈسٹرکٹ ایس جی ڈی پروگرام کیلئے 80 ارب روپے کی منظوری ۔ لاہور ڈویلپمنٹ کیلئے 35 ارب، مری کے لئے 5ارب، لائیو سٹاک کارڈ کیلئے 2 ارب، ہمت اور نگہبان کارڈ کیلئے 2ارب، ری سٹرکچرنگ ایجوکیشن کیلئے 26ارب روپے کی منظوری   دی گئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب کی فنانشل پاکٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں، عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔  بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے، اپنے ذرائع سے ریونیو بڑھا رہے ہیں ۔ میری کابینہ اور ٹیم دن رات کام کررہی ہے ۔اپنے وعدوں او رترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے دن رات ایک کریں گے۔ 

 کارکردگی پر ہی ڈی سی کی تعیناتی ہوگی، مسلسل مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔ پنجاب میں فراہمی او رنکاسی آب کے لئے ایک ہی ڈیپارٹمنٹ قائم کیاجائے گا۔ 

  کابینہ  نے 3ماہ میں ریکارڈ مہنگائی کم ہونے پر وزیراعلی ٰ مریم نوازشریف کو خراج تحسین    پیش کیا۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ پورے پنجاب کو سیف سٹی بنایاجائے گا، تمام شہر کیمروں سے کور ہوں گے۔گندم خریداری سے بچائے پیسے کاشتکار پر خرچ کریں گے۔   

جنوبی پنجاب کے فارمر کو خصوصی طورپر مویشی دئیے جائیں گے۔  رورل ہیلتھ پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ پہلی مرتبہ تمام مراکز صحت ریویمپ ہورہے ہیں ۔فیلڈ ہسپتالوں، گھروں میں ادویات کی فراہمی اور ہسپتالوں میں مفت ادویات سے عوام خوش ہیں ۔  

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5مرلے تک لوگوں کو گھر بنانے کے لئے فنڈنگ دیں گے۔

وزیراعلی ٰمریم نوازشریف او رکابینہ  نے سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری کی خدمات کو خراج تحسین  پیش کیا

اجلاس میں صوبائی وزراء، معاون خصوصی، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام  نے شرکت کی ۔  

مزیدخبریں