خاور مانیکاتشدد کیس، پی ٹی آئی وکلاء کے عبوری ضمانتوں میں 15جون تک توسیع   

خاور مانیکاتشدد کیس، پی ٹی آئی وکلاء کے عبوری ضمانتوں میں 15جون تک توسیع   
کیپشن: Khawar Manika violence case, interim bails of PTI lawyers extended till June 15

ایک  نیوز:اسلام آباد دہشتگردی عدالت نے  خاور مانیکا تشدد کیس  میں پی ٹی آئی وکلاء کے عبوری ضمانتوں میں 15جون تک توسیع  کردی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔ خاور مانیکا تشدد کیس   میں نامزد عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ اور دیگر پی ٹی آئی وکلاء عدالت پیش  ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی عدالت موجود رہے ۔

عادل عزیز قاضی نے دلائل دیتے ہوئے کہا  جو بندہ کمرہ عدالت میں موجود تھا اس کا رول الگ ہے اور جو باہر تھا اس کا الگ، صرف ایک شخص کمرہ عدالت کے باہر ہے وڈیو موجود ہے۔ آپ کا کہنا ہے کہ صرف ایک بندہ تھا اور وہ بھی خالی ہاتھ تھا کیا پتہ تھا کہ وکالت کرتے کرتے اپنی ضمانتیں کرانی پڑیں گی۔  

سلمان صفدرکا عدالت میں کہنا تھا کہ  عثمان گل ہمیشہ سے احسن طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے،ہمارے وکلاء نے ہمیشہ عدالت کے ڈیکورم کا ہمیشہ خیال رکھا بہت کچھ برداشت کیا۔ 

جج طاہر عباس سپرا  نے استفسار  کیا کون ہے فتح اللہ جو الجھا تھا؟  اگر تفتیشی افسر نالائق ہو اور پورا سال ثبوت نہ اکھٹے کر سکے تو کیا میں التوا دیتا رہوں گا۔  

عدالت نے کیس کی سماعت 15 جون  تک ملتوی کر دی۔