شہریار آفریدی 9مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں بری 

شہریار آفریدی 9مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں بری 
کیپشن: Shehryar Afridi was acquitted in the case filed in I-Nine police station on May 9 incidents

ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر  ورکرز کو 9 مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ میں بری کردیا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکرز کو بری کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔