آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس،بانی پی ٹی آئی ، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی بری

آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس،بانی پی ٹی آئی ، شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی بری
کیپشن: Azadi March vandalism case, Founder PTI, Sheikh Rasheed and Shah Mehmood Qureshi acquitted

ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں بانی پی ٹی آئی  ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر نے بریت کے لیے دائر درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آئی نائن میں درج مقدمےکا فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی  ، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کو بری کرنے کا اعلان کیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صداقت عباسی، علی نواز اعوان کو بھی بری کردیا۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی  ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ دفعہ 144کی خلاف ورزی، توڑ پھوڑکی دفعات کے تحت 2022 میں درج کیا گیا تھا۔ 

بانی پی ٹی آئی و دیگر کیجانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ ،علی بخاری ایڈوکیٹ ،آمنہ علی ودیگر نے دلائل دیئے تھے۔