ایک نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تکلیف دہ بجٹ پیش کرکے قربانی سے 4روز پہلے ہی غریب کی قربانی کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا یہ تیسرا بجٹ ہے جس میں ریلیف کی بجائے عوام کو تکلیف دی گئی ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اس بجٹ کے خلاف کیا کردار ادا کرتی ہے۔ معاشی طور پر مرے ہوئےلوگوں کو مزید مار دیا گیا ہے ۔
آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم مصنوعات پر 60روپے سے لیوی 80روپے کر دی گئی ہے ۔ تنخواہ دار طبقے کو بھی ٹیکس سے معاف نہیں کیا گیا ۔ میں اپنی بات پھر دھراتا ہوں کہ 2 ماہ بہت اہم ہیں ،اگست میں کٹی کٹا نکل آئے گا۔