38کھرب کے اضافی ٹیکس کا    آئی ایم ایف کا گلہ گھونٹ بجٹ پیش کر دیا گیا ،شیخ رشید 

 38کھرب کے اضافی ٹیکس کا    آئی ایم ایف کا گلہ گھونٹ بجٹ پیش کر دیا گیا ،شیخ رشید 
کیپشن: 38 billion additional tax budget presented by IMF, Sheikh Rashid

ایک نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تکلیف دہ بجٹ پیش کرکے قربانی سے 4روز پہلے  ہی غریب کی قربانی کردی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا یہ تیسرا بجٹ ہے جس میں ریلیف کی بجائے عوام کو تکلیف دی گئی ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اس بجٹ کے خلاف کیا کردار ادا کرتی ہے۔ معاشی طور پر مرے ہوئےلوگوں کو مزید مار دیا گیا ہے ۔ 

آئی ایم ایف کے کہنے پر پٹرولیم مصنوعات پر 60روپے سے لیوی 80روپے کر دی گئی ہے ۔ تنخواہ دار طبقے کو بھی ٹیکس سے معاف نہیں کیا گیا ۔ میں اپنی بات پھر دھراتا ہوں کہ 2 ماہ  بہت اہم ہیں ،اگست میں کٹی کٹا نکل  آئے گا۔