ایک نیوز :اپوزیشن کو مرکزی قیادت کی جانب بجٹ تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کے احکامات ،اپوزیشن نے آج ایک بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے حوالے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ میں فنانس منسٹر کی تقریر سے پہلے اپوزیشن لیڈر کی تقریر کا مطالبہ رکھا جائے گا ۔
بجٹ تقریر سے قبل اپوزیشن لیڈر کو تقریر کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کرے گی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کے چیمبر کا گھیراؤ اور نعرے بازی کی جائے گی۔ بجٹ تقریر کے فوری بعد اپوزیشن کا مال روڈ پر احتجاج کا پروگرام ہے۔ سنی اتحاد تحریک کے 108 اراکین بجٹ سیشن کے بعد مال روڈ بلاک کر کے صوبائی بجٹ کے خلاف احتجاج کریں گے۔