پنجاب کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 53 کھرب ہونے کا امکان

پنجاب کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 53 کھرب ہونے کا امکان
کیپشن: The budget size of Punjab for the next financial year is likely to be 53 billion

ایک نیوز: پنجاب کا مالی سال 2024،25کے بجٹ کا حجم 53 کھرب رکھے جانے کا امکان ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 700 ارب روپےکےقریب ہونےکا امکان ہے ، ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 33 ارب82کروڑ مختص کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔  620 ارب 59 کروڑ روپے کی 4 ہزار 211 اسکیمیں بجٹ میں شامل کرنے کی توقع ہے ۔  1863 ترقیاتی   سکیموں کو مکمل کیا جائےگا،  391 ارب روپے کی جاری 2805  سکیمیں آئندہ مالی سال میں شامل ہیں۔  

پنجاب کے بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کے لیے 14 ارب 4کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنےکی تجویز دی گئی ہے ۔ روڈ سیکٹر   سکیموں کے لیے ایک کھرب 21 ارب 74کروڑ 60 لاکھ روپے رکھنےکی تجویز ہے۔ سپیشل ایجوکیشن کے لیے 2 ارب روپے مختص کرنےکی تجویز ہے، لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنےکی تجویز ہے۔ 

سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرکے لیے 4 ارب87کروڑ 50 لاکھ روپے، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیلئے 76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ روپے کی تجویز ۔پرائمری ہیلتھ کیئرکیلئے33 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ مختص کرنےکی تجویز ہے۔  پاپولیشن ویلفیئرڈپارٹمنٹ کےلیے 3ارب روپے مختص کرنےکی تجویز دی گئی ہے جبکہ واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لیے 8 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنےکی تجویز  سامنے آئی ہے۔  

سوشل ویلفیئرکے لیے ایک ارب 5 کروڑ 79 لاکھ روپے، محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ  کے لیے 92 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تجویز ،پبلک بلڈنگ کے لیے 20 ارب 78کروڑ 50 لاکھ روپے اور اربن ڈویلپمنٹ   کے لیے24 ارب 38 کروڑ 10لاکھ روپےمختص کرنےکی تجویز  ہے۔ محکمہ انڈسٹریز کے لیے 10 ارب 79 کروڑ 80 لاکھ روپے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ   کے لیے37ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے مختص کرنےکی توقع ہے۔