ایک نیوز:کویت میں غیر ملکی کارکنوں کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 49افراد ہلاک ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 40 بھارتی باشندے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ عمارت میں ایک ہی کمپنی کے 160ملازمین رہائش پذیر تھے۔ کویتی حکام کے کہنا ہےکہ زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ہے۔
گرا ؤ نڈ فلور پر لگنے والی آگ گیس سلنڈروں کی وجہ سے چھٹی منزل تک پھیل گئی ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔کویتی وزارت داخلہ نے کمپنی کے مالک کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔