پنجاب بھر میں دفعہ 144  کا فوری نفاذ

Jun 13, 2024 | 10:07 AM

ایک نیوز:محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں نوٹیفائیڈ مویشی منڈیوں کے علاوہ قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی   ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔ صوبہ بھر کے دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر بھی پابندی ہوگی، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول، نالیوں یا کینال میں پھینکنے پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ   کردیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب   کے مطابق صوبہ بھر میں اتوار 23 جون تک دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے ۔ پابندی  کا نفاذ امن و امان کے قیام، ماحول اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے کیا گیا ۔ اطلاق ٹریفک کی روانی اور ماحول کی حفاظت کے پیش نذرکیا گیا ۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی ۔ 

مزیدخبریں