پنجاب کا 5370 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Jun 13, 2024 | 09:06 AM

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت کے بعد تقریباً 5370 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025ء کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا، جس میں اخراجات کا تخمینہ 18 ہزار 877 ارب روپے لگایا گیا ہے، ترقیاتی بجٹ کیلئے 14 سو ارب روپے رکھے جائیں گے۔

وفاقی بجٹ میں جاری اخراجات کی مد میں 17 ہزار 203ارب روپے رکھے گئے ہیں، قرضوں کی ادائیگی کی مد میں 9 ہزار 775 ارب، دفاع کیلئے 2 ہزار 122 ارب، پنشن کیلئے 1 ہزار 14 ارب روپے اور سبسیڈیز کیلئے 1 ہزار 363 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 12 ہزار 970 ارب روپے لگایا گیا، انکم ٹیکس کی مد میں 5 ہزار 454 ارب روپے، کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 591 ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 919 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 948 ارب روپے آمدنی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان آج پیش کریں گے، صوبے کو 3700 ارب روپے وفاق سے این ایف سی کے تحت ملنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بجٹ میں ذرائع آمدن کی مد میں محصولات کا ہدف ایک ہزار 26 ارب روپے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں تنخواہوں کی مد میں 595 ارب اور پنشن کی مد میں 445 ارب روپے رکھے جائیں گے، سروس ڈلیوری اخراجات کا تخمینہ 840 ارب روپے لگایا گیا ہے، ترقیاتی بجٹ کا حجم 700 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ رمضان پیکیج کیلئے 30 ارب، سی بی ڈی کو 8 ارب دیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 1863 سکیموں کو مکمل کیا جائے گا، 1617 جاری جبکہ 246 نئی سکیمیں مکمل کرنے کی تجویز ہے جبکہ سب سے زیادہ بجٹ روڈ سیکٹر سکیموں کیلئے 1 کھرب 21 ارب 74 کروڑ 60 لاکھ مختص کیا گیا ہے۔

صوبے کے بجٹ میں سپیشل ایجوکیشن کیلئے دو ارب، رسمی و غیر رسمی تعلیم کیلئے تین ارب 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں، سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر کیلئے چار ارب 87 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 76 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ، پرائمری ہیلتھ کیئر کیلئے 33 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاپولیشن ویلفیئر تین ارب، واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن 8 ارب 9 کروڑ 90 لاکھ مختص کیے گئے ہیں، سوشل ویلفیئر ایک ارب پانچ کروڑ 79 لاکھ ، ویمن ڈیویلپمنٹ کیلئے 92 کروڑ 60 لاکھ رکھے گئے ہیں، لوکل گورنمنٹ کیلئے 14 ارب چارکروڑ 80 لاکھ مختص کیے گئے ہیں، بجٹ کی حتمی منظوری اسمبلی اجلاس سے پہلے کابینہ دے گی۔

پنجاب کا 5370 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
وفاقی حکومت کے بعد تقریباً 5370 ارب روپے حجم کا بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ میں کسانوں کے لئے اربوں روپے کے نئے منصوبے شامل کیےگئےہیں،بجٹ میں گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے 30ارب روپے مختص  ہیں۔کسان کارڈ کے لئے 10ارب روپے مختص کیے ہیں۔ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لئے 9ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،ای مکانائزیشن ،سٹرس ریسرچ،سویابین پرموشن سمیت کئی نئے منصوبے بجٹ میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں