اسٹیج ڈرامہ ہیرامنڈی عیدالاضحی پرپیش کیاجائےگا

سٹیج ڈرامہ ہیرامنڈی عیدالاضحی پرپیش کیاجائےگا
کیپشن: The stage drama Hiramundi will be presented on Eid-ul-Azha

ایک نیوز:اسٹیج ڈرامہ ہیرامنڈی عیدالاضحی پرپیش کیاجائےگا۔
تفصیلا ت کےمطابق لاہور کی تاریخ کے سب سے بڑے بجٹ کا اسٹیج ڈرامہ عید الاضحی پر پیش کیا جائے گا، اسٹیج ڈرامہ ہیرا منڈی بڑی کاسٹ پر مبنی ہے۔
 1کروڑ 20 لاکھ کے بجٹ سے بننے والے ڈرامہ میں روبی انعم 14 سال بعد اسٹیج پر انٹری دے رہی ہے۔

ڈائریکٹرقیصرثنااللہ کاکہناہےکہ ڈرامے کے ذریعے بھارتی ویب سیریز ہیرا منڈی میں مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا ہے۔
ڈرامےکی کاسٹ میں مہک ملک، دعا خان، روبی انعم، گوشی خان، قدیر خان، ظفر ارشاد اور دیگر شامل ہیں۔