ایک نیوز:ڈیفنس سی کےعلاقےمیں دوطالب علم بھائیوں کوکچلنےوالاکم عمرڈرائیورگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقہ ڈیفنس سی میں اوور سپیڈنگ کے باعث ایک بھائی کو جاں بحق اور دوسرے کو زخمی کرنے والا ڈرائیور بھی کم عمر نکلا ۔
پولیس کےمطابق دونوں طالب علم بھائی 30 سالہ عبداللہ خان اور 22 سالہ عبدالہادی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے ۔ تیز رفتار کار سوار 17 سالہ مجتبی وقاص نے کچل دیا۔واقعہ میں عبدالہادی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عبداللہ خان شدید تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔
کار ڈرائیور کی شناخت مجتبی وقاص کے نام سے ہوئی جو موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ کار ڈرائیور کار کو جائے واردات سے کچھ فاصلے پر چھوڑ کر فرار ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔ متوفی کے بھائی حمزہ کی مدعیت میں پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔