ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف نے این ڈی ایم اے کو سمندری طوفان سے نمٹنےکیلئے بہترین اقدامات کی ہدایت کردی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملاقات کی ۔ سمندری طوفان بپرجوائے سے نمٹنے کے لئے تیاریوں سے آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ ایک نیوز: سمندری طوفان بائپرجوائے کا شمال مغرب کی سمت میں سفر جاری ہے۔ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 372کلومیٹر اور ٹھٹھہ کے جنوب سے305 کلومیٹر دور ہے۔سمندری طوفان کے باعث شہر قائد میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئی۔ ہزاروں افراد کی نقل مکانی جاری ہے۔