ایک نیوز :گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سمندری طوفان،بارشوں کے باعث فوری نالوں کی صفائی کی ہدایت کردی ۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان اور بلدیہ عظمی کراجی کے تمام ڈائریکٹروں کو گورنر ہاؤس طلب کرلیا۔شہر کے بڑے نالوں کی صورتحال اور ساحلی آبادیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔ممکنہ سمندری طوفان اور شدید بارشوں کی پیشن گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی پر غور کیاگیا۔
گورنر سندھ کاکہنا تھا کہ خود شہر کے نالوں کا دورہ کروں گا ۔ نالوں کی صفائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ بلدیہ عظمی کراچی کے تمام افسران اور ملازمیں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کی جائیں ،