ایک نیوز : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا تاہم فیڈرل جج نے ٹرمپ کی رہائی کاحکم جاری کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میامی کی فیڈرل کورٹ آفس سے گرفتار کیا گیا ،ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون خصوصی والٹ ناٹا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ٹرمپ فیڈرل الزامات میں گرفتار ہونیوالے پہلے امریکی صدر ہیں ۔دوسری جانب سابق امریکی صدر کے حامیوں نے ان کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس حوالے سے سابق امریکی صدر کا کہناتھا کہ مجھے سزا دینا امریکی انتخابات میں مداخلت کے کوشش ہے، ٹرمپ کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکا کی تاریخ کا اہم موڑ ہے ۔تاہم فیڈرل جج نے انہیں غیر مشروط طور پررہائی دےدی ۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر امریکا کے جوہری راز سے متعلق حساس فائلیں اپنے باتھ روم اور شاور روم میں چھپانے کےالزامات ہیں۔