ساحلی پٹی سے 5981 خاندان کے 22260 افراد محفوظ مقام پرمنتقل

Jun 13, 2023 | 23:28 PM

ایک نیوز :طوفان بیپر جوائے کے باعث ساحلی پٹی سے 5981 خاندان کے 22260 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

صوبائی وزیر شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ  ضلع ٹھٹھہ سے 4000 افراد,  بدین سے 17320, سجاول سے 4727 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔تحصیل کیٹی بندر سے 3000 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔تحصیل گھوڑا باری سے 1000 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کئے گئے۔تحصیل شہید فاضل راہو سے 14310 اور تحصیل بدین سے 3010 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔تحصیل جاتی سے 1727 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔تحصیل کھارو چھان سے 3000 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

شرجیل میمن کاکہنا ہے کہ  کیٹی بندر میں 7 اور گھوڑا باری میں 3 ریلیف کیمپس قائم کی گئی ہیں،شہید فاضل راہو میں 10 اور بدین میں 3 رلیف کیمپس قائم کی گئی ہیں۔سجاول کے تحصیل جاتی میں 4 رلیف کیمپس قائم کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں