ایک نیوز :وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کاکہنا ہے کہ ٹھٹھہ ، سجاول اور بدین اضلاع سے ابھی تک مجموعی طور پر 56985 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے طوفان کے باعث منتقلی کی تازہ صورتحال کے اعداد و شمار شیئر کردیئے۔ٹھٹھہ ، سجاول اور بدین اضلاع سےمجموعی طور پر 37 ریلیف کیمپ قائم کردئے گئے ہیں۔کیٹی بندر کی 13000 آبادی سے 8000 کو حکومت نے جبکہ 3000 رضاکارانہ طور منتقل کردیا گیا۔کیٹی بندر میں 7 ریلیف کیمپوں میں 5000 افراد کی گنجائش ہے اور 700 خاندان منتقل ہوچکے۔گھوڑاباڑی کی 4500 آبادی سے حکومت نے 2100 جبکہ 1000 رضاکارانہ طور منتقل ہوئے۔گھوڑاباڑی میں 3 ریلیف کیمپوں میں 1000 کی گنجائش اور 100 خاندان منتقل ہوچکے۔
اعداد وشمار کے مطابق شہید فاضل راہو کی 19038 آبادی سے حکومت نے 14310 جبکہ 5160 رضاکارانہ منتقل،شہید فاضل راہو میں 10 ریلیف کیمپوں میں 5000 کی گنجائش اور 3009 خاندان منتقل ہوچکے۔بدین کی 12300 آبادی سے حکومت نے 3010 جبکہ 5600 رضاکارانہ منتقل کردیئے۔بدین میں 3 ریلیف کیمپوں میں 2500 کی گنجائش اور 922 خاندان منتقل ہوچکے۔شاہ بندر کی 6537 آبادی سے حکومت نے 2578 جبکہ 2500 رضاکارانہ منتقل ہوئے۔شاہ بندر میں 10 ریلیف کیمپوں میں 9500 کی گنجائش موجود اور 500 خاندان منتقل ہوئے۔جاتی کی 8070 آبادی سے حکومت نے 1727 جبکہ 3000 رضاکانہ منتقل ہوگئے۔جاتی میں 4 ریلیف کیمپوں میں 2500 کی گنجائش موجود اور 450 خاندان منتقل کردئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کھاروچھان کی 7935 آبادی سے حکومت نے 3000 جبکہ 2000 رضاکانہ طور منتقل ہوئے۔کھاروچھان میں ابھی تک کوئی ریلیف کیمپ قائم نہیں کیا گیا۔
، وزیراعلیٰ سند