ایک نیوز :سندھ میں سمندری طوفان کے باعث وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمودبھی متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور وزیراعلی سندھ سے سمندری طوفان کی صورتحال پر گفتگو کی ۔وفاقی وزیر نے وفاقی حکومت اور وزارت مواصلات کی جانب سے سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا شکریہ ادا کیا،مولانا نے کہا کہ سندھ حکومت کو اللہ اس مشکل کی گھڑی میں کامیاب کرے ۔ سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں۔ امت مسلمہ کی دعائیں سندھ حکومت کے ساتھ ہے، اللہ مشکل آسان کرے۔ این ایچ اے سندھ کا عملہ قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے میدان میں موجود ہے۔