ایک نیوز:بحیرہ عرب میں بنے سمندری طوفان بائپر جوئے نے کراچی کے ساحل پر روزگار کرنے والوں سے روزگار چھین لیا۔
سی ویو پر گھوڑ سواری سے گھر کا چرخا چلانے والے روزگار چھن جانے سے پریشان ہوگئے۔سی ویو پر تفریح کیلئے آنے والوں کو گھوڑوں کی سواری کرانے والے دفعہ 144 نافذ ہونے کی بعد گھر بیٹھ گئے۔
ساحل پر گھوڑے سواری کرانے والوں کا کہنا ہے کہ ہماری روزی روٹی سی ویو سے ہی چلتی ہے ۔ ایک گھوڑا دن کا 1300-1400 کا کھانا کھاتا ہے۔ ہم خود کھائیں یا گھوڑوں کو کھلائیں ؟،سی ویو کو تین دن سے زیادہ بند نہ کیا جائے ورنہ ہمیں بہت مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔ سمندری طوفان ابھی تو کراچی سے دور ہے مگر مزدور کی پریشانی پہلے سے ہی شروع ہوگئی ہے۔