استحکام پاکستان پارٹی کا الیکشن میں بھرپورشرکت اورتنظیم سازی کا فیصلہ

Jun 13, 2023 | 22:34 PM

ایک نیوز :”استحکام پاکستان پارٹی“ نے آئندہ انتخابات میں بھرپورشرکت اورفوری طور پرصوبوں اورضلعی سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینئرسیاستدان جہانگیرخان ترین کی زیرصدارت“استحکام پاکستان پارٹی“ پارٹی کا پہلااہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین نے لندن سےویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی صدرعبدالعلیم خان ، سیکریٹری جنرل عامرکیانی، عون چودھری، فردوس عاشق اعوان، مراد راس، سعیداکبرنوانی ،شعیب صدیقی، سید سعیدالحسن شاہ، نعمان لنگڑیال اوراجمل چیمہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اورطے کیا گیا کہ انتخابات میں بھرپورانداز میں شرکت کی جائے گی۔اجلاس میں ”استحکام پاکستان پارٹی“ کی ملک گیرتنظیم سازی اورپہلے مرحلے میں چاروں صوبائی تنظیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فوری طور پر ضلعی سطح پرفوری تنظیم سازی کےآغاز کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس کے شرکا کی طرف سے سانحہ نومئی کی شدید مذمت کی گئی۔شہدا کی فیملی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ کا اظہارکیا گیا۔

مزیدخبریں