عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستاہوگیا

Jun 13, 2023 | 20:58 PM

ایک نیوز :عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی آئی۔

 کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت4ہزار کی کمی سے2 لاکھ 21 ہزار 500 روپے  کی سطح پر آگئی ۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3430روپے کمی سے  ایک لاکھ 89 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1961 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مزیدخبریں