ایک نیوز :سوشل میڈیا پر اقوام متحدہ سے منسوب ایک بیان میں آج کل افواہیں گر دش کررہی ہیں کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کو دنیا میں سب سے کم جنگلات والا ملک قرار دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق 24مئی کو ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ”اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جنگلات کا رقبہ صرف 1.85فیصدہے جو دنیا میں سب سے کم ہے۔“
اس ٹوئٹ کو اب تک 300 سے زائد مرتبہ ری ٹوئٹ اور تقریباً 1000 مرتبہ لائک کیا جا چکا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جنگلات کا کل رقبہ اس کے جغرافیائی رقبے کےمقابلے میں 4.6فیصد ہے جو دنیا میں سب سے کم نہیں اور نہ ہی اقوام متحدہ نے ایسی کوئی رپورٹ جاری کی جس میں پاکستان کو دنیا میں سب سے کم جنگلات کا ذخیرہ رکھنے والے ملک کا درجہ دیا گیا ہو۔