روس کے بعد ایک اور ملک سے سستےتیل کی خریداری

روس کے بعد ایک اور ملک سے سستےتیل کی خریداری
کیپشن: روس کے بعد ایک اور ملک سے سستےتیل کی خریداری

ایک نیوز :حکومت نے روس کے بعد وسط ایشیائی ممالک سے سستے تیل کی درآمد کی کوششیں تیز کردیں، وزیراعظم شہبازشریف رواں ہفتے آذربائیجان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم جمعرات کو آذربائیجان کےصدر سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف اور صدر الہام علیوف کی ملاقات باکو میں ہوگی۔وزیراعظم پیرس میں عالمی مالیاتی سمجھوتہ کانفرنس میں شرکت کریں گے، پیرس میں کانفرنس 22اور 23 جون کو ہوگی، کانفرنس میں وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل روس کا پہلا خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچا تھا، جس سے تیل کی انلوڈنگ جاری ہے، پاکستان ریفائنری شپمنٹ کو سنبھالے گی۔پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔