ایک نیوز: شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کیٹی بندر سے لوگوں کو زبردست نکالنا پڑا، کوشش ہے کل تک انخلاء مکمل کرلیں۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسماتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سائیکلون طوفان بائیپر جوائےآئندہ چند دنوں میں پاکستان میں پہنچ جائے گا،یہ بھارت سے پاکستان کی طرف رخ کر چکا ہے۔یہ پلوجستان کی طرف رخ کر رہا ہے حکومت این ڈی ایم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کنڈی بندر گاہ میں یہ طوفان ضرور ٹکرائے گا ،این ڈی ایم مسلسل اس کی نگرانی کر رہا ہے۔یہ طوفان 470 ساتھ کراچی اور 570 اماڑھا کے طرف بڑھ رہا ہے،کل دوپہر کو یہ کنڈی بندر گاہ سے ٹکرائے گا،بدین اور ٹھٹھہ خطرناک علاقے ہیں۔اس کی وجہ سے تیز ہواؤں اور بارشیں برسنے کا سبب بنے گا۔ شیری رحمان نے کہا کہ کمزور اور کچے مکانوں کو اس سے نقصان پہنچائے گا، میری ٹائم بھی کراچی میں اسٹینڈ بائے پر ہے۔
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سند ھ اور پلوجستان کی حکومت جو بھی ہدایت جاری کر رہی ہے اس پر عمل کرے،سندھ اور پلوجستان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تمام سکول بند کر دئیے گئے ہیں ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔اس طوفان کی وجہ سےبارشیں بہت تیز ہوں گی ،ریسکیو سمیت سب ادارے الرٹ ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ چودہ سے سولہ جون تک ٹھٹہ بدین اور دیگر علاقوں میں زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے،ہم ان علاقوں کو خالی کرانے کوشش کر رہے ہیں۔کچھ علاقوں میں ہمیں زبردستی کرنی پڑی کیوں کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔1999 میں بھی ایک شدید طوفان آیا تھا،اس وقت سندھ کے تمام ادارے الرٹ ہیں ریسکیو اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ آج شام وزیر اعظم کو سائیکلون سے متعلق بریفنگ دیں گے،سندھ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔کوشش ہوگی کہ لوگوں کو ریلیف کیمپ سے گھروں تک لے جائیں۔
جنرل انام چیرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلیشیر پگھلنے کی وجہ سے مون سون میں یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ بحیرہ عرب میں ایسا کوئی سائیکلون طوفان آ سکتا ہے جس کی وجہ سے کراچی اور شہری علاقوں میں تیز ہواؤں اور دیگر مسائل ہوسکتے ہیں۔۔یہ تیز آندھی طوفان کے ساتھ بارشیں برسنے کا سبب بنے گا جو این جی آویز 2022 ہمارے ساتھ کام کر رہی ہیں ان کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ تمام ادارے اسٹینڈ بائی پر ہیں سی ایم سندھ اس کی خود نگرانی کر رہے ہیں،سندھ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
سندھ کے متاثرہ علاقوں میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں ،جو اس ساری سچواش کو دیکھ رہے ہیں۔کراچی کے لوگوں کو خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔سولر پینل جہاں جہاں لگے ہیں وہاں سے دور رہے۔
سندھ کے لیے ہیلپ لائن نمبر
کنٹرول روم ساؤتھ (021) 99205628
کنٹرول روم کورنگی (021) 99333926
کنٹرول روم کیماڑی (021) 99333176
کنٹرول روم ملیر (021) 99248916
کنٹرول روم بدین (0297) 920013
کنٹرول روم ٹھٹھہ (0298) 920061-3
کنٹرول روم سجاول (0289) 510833
پی ڈی ایم اے کا واٹس ایپ نمبر: 0335-5557362