سمندری طوفان:پاک فوج نے سجاول، گولارچی میں طبی امدادی مراکز قائم کردیے

سمندری طوفان:پاک فوج نے سجاول، گولارچی میں طبی امدادی مراکز قائم کردیے
کیپشن: Cyclone: ​​Pakistan Army has set up medical aid centers in Sajawal, Golarchi

ایک نیوز: سمندری طوفان بائپرجوائے کے پیشِ نظر پاک فوج کی زیرنگرانی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیرانتظام سجاول اور گولارچی میں پناہ گزین کیمپ اور طبی امدادی مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔ پناہ گزین کیمپوں میں خیمے، راشن اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات میسر ہیں۔

ساحلی علاقوں سے سول آبادی کی پناہ گزین کیمپوں میں منتقلی کا عمل جاری ہے۔ اب تک 1100 سے زائد افراد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیے جا چکے ہیں۔ کراچی، حیدرآباد اور بدین سے گزشتہ رات پاک فوج کے امدادی دستے امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کیے گئے تھے۔