بائپرجوائے: پی ڈی ایم اے نے ہنگامی نمبرز جاری کردیے

Jun 14, 2023 | 15:25 PM

ایک نیوز: بحیرہ عرب میں بنے انتہائی شدید سمندری طوفان 'بائپر جوائے' کے اثرات سندھ کی ساحلی پٹی اور خاص طور پر کراچی میں واضح ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ پہلے تیز ہوا کے جھکڑ اور اب کئی مقامات پر بوندا باندی بھی جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں طوفان ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔ موسمیات کے ماہرین نے کراچی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

سندھ حکومت نے کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ پاک فوج کے جوان اور پاک رینجرز کے دستے بھی صوبائی حکومت کی مدد کررہے ہیں۔ سندھ حکومت اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے ہنگامی نمبرز جاری کیے گئے ہیں۔ جن پر کسی بھی وقت مدد کیلئے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 

پی ڈی ایم اے (پی ای او سی): 03355557362

کنٹرول روم ساؤتھ: 021-99205628

کنٹرول روم کورنگی:021-99333926 

کنٹرول روم کیماڑی:021-99333176 

کنٹرول روم ملیر:021-99248916

کنٹرول روم بدین:0297-920013

کنٹرول روم ٹھٹھہ:0298-920061-3

کنٹرول روم سجاول:0298-510833

اس کے علاوہ چار انفارمیشن سینٹر کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جن کی فہرست درج ذیل ہے۔

کیمپ 1: صدف مارکیٹ فیز ون۔۔۔0926424- 0304

کیمپ 2: عائشہ مسجد فیز 6۔۔۔ 0926472- 0304

کیمپ 3: پیٹرول پمپ خیابان بحریہ کراس کمرشل ایونیو فیز 6۔۔۔ 0926473- 0304

کیمپ 4: کلاک ٹاور ریسٹورینٹ، سی ویو، فیز 6۔۔۔ 0926471- 0304

حکام کی جانب سے  4 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جن سے ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکے گا۔

Relief Camp 1, DHACSS Creek Campus, Phase VIII: 0333-2395709

Relief Camp 2, DA Degree College: 0300-2357851

Relief Camp 3, DHACSS Phase VII Campus: 0336-2753746

Relief Camp 4, DHA SKBZ School: 0300-3090624

مزیدخبریں